باقی ممالک کی بنسبت پاکستان کے حالات بہتر ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

کراچی (ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ دنیا کے باقی ممالک کی بنسبت پاکستان میں کرونا وائرس سے متعلق حالات بہتر ہیں اور ہم بہتری کی جانب رواں ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کامزید کہنا تھا کہ دنیا کے کئی ممالک لاک ڈاؤن میں نرمی کررہے ہیں تاکہ معیشت کا پہیہ روانی سے چل سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ڈاکٹرز اور طبی شعبہ کے دیگر عملے کو کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ٹریننگ کروا رہی ہے تاکہ ان کو مشکلات کا سامنہ نہ کرنا پڑے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں