کرونا وائرس، اسلام آباد میں مزید کیسز کا اضافہ

کراچی (ویب ڈیسک) ملک میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس کے 22 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن کے بعد اسلام آباد میں اب تک کرونا وائرس کے رپورٹ ہونے والی متاثرین کی تعداد تین سو 65 بتائی جا رہی ہے۔ ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 17 ہزار 721 ہے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق ملک میں مزید 364 افراد وائرس سے صحتیاب ہونے کے بعد اب صحتیاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد چار ہزار 715 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں