کرونا وائرس، ملک میں مزید تین صحافی وائرس کا شکار

کراچی (ویب ڈیسک) ملک میں کرونا وائرس کی کوریج کے دوران مزید تین صحافی وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں تین صحافیوں کے وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد ملک میں اب تک کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے صحافیوں کی مجموعی تعداد 6 ہو گئی ہے۔ صحافیوں نے اپنے اپنے گھروں میں آئسولیشن اختیار کر لی ہے۔ کرونا وائرس کا شکار ہونے والے صحافیوں میں دو کیمرامین جبکہ ایک صحافی بتایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں