کرونا وائرس، پنجاب میں صورتحال کیا ہے؟

کراچی (ویب ڈیسک) پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 514 کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔ صوبائی محکمہِ صحت کے مطابق صوبے میں اب تک کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہزار آٹھ سو 54 ہو گئی ہے۔ وائرس کے باعث ہونے والی مزید 9 اموات کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 115 ہو گئی ہے جبکہ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک دو ہزار 206 افراد کرونا وائرس سے صحتیاب ہو چکے ہیں تاہم 22 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پنجاب میں اب تک مجموعی طور پر 88 ہزار 899 ٹیسٹ کی گئیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں