مریم نواز کی پارٹی عہدے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور


اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پارٹی عہدے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔ خبر کے مطابق الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست ابتدائی سماعت کے لئے منظور کرلی، الیکشن کمیشن درخواست پر 27 مئی کو سماعت کرے گا۔ تحریک انصاف نے مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنے کیخلاف درخواست دائر کی تھی، تحریک انصاف کے بیرسٹر ملیکہ بخاری، میاں فرخ حبیب، جویریہ ظفر اور کنول شوذب کی جانب سے دائر درخواست میں مریم نواز کی بطور نائب صدر مسلم لیگ (ن) تقرری کو آئین وقانون سے متصادم قرار دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں