پاکستان میں کوئی لاک ڈاؤن نہیں، مذاق ہورہا ہے: وفاقی وزیر شیخ رشید

کراچی، ویب ڈیسک

لاہور میں وزیر ریلوے شیخ رشید دورانِ پریس کانفرنس میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا پاکستان میں کہاں لاک ڈاؤن ہے؟ کوئی لاک ڈاؤن نہیں مذاق ہورہا ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیراعظم ریلوے کی تنظیم نو کررہے ہیں اور ہم تیار ہیں جب وزیراعظم حکم دیں گے 24 گھنٹوں میں ٹرین چلادی جائے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 30 ٹرینیں چلانے کے لیے تیار کردی گئی ہیں جبکہ تمام تر مشکلات کے باوجود تنخواہوں اور پینشن میں کٹوتی نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا سب سے زیادہ متاثر شٹر والی دکانیں متاثر ہوئی ہیں، انہیں کھول دینا چاہیے کیونکہ پاکستان میں بے روزگاری کا ایک طوفان آرہا ہے جس کے باعث کروڑوں لوگ خطِ غربت سے نیچے آجائیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا اس وقت بغیر آمدن کے 5، 5 ارب روپے تنخواہ دی گئی ہے اور اب صرف ایک تنخواہ کی گنجائش بچی ہے ورنہ ریلوے کو مزید سبسڈی لینی پڑے گی۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ریلوے سے کسی ملازم یا افسر کو نہیں نکالا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں