کرونا وائرس، گھوٹکی میں مقامی منتقلی کے کیسز میں اضافہ

گھوٹکی (نامہ نگار، جعفر شیخ) کرونا وائرس کے مقامی سطح پر منتقلی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کے مطابق مزید 21 نئے کیس سامنے آئے ہیں جن کے بعد ضلع میں مقامی منتقلی کے کیسز کے تعداد 31 ہوگئی ہے۔ گذشتہ ہفتے گھوٹکی کے لاکھا محلہ کا رہائشی کرونا وائرس کے باعث دم توڑ گیا تھا۔ انتظامیہ نے جاں بحق ہونے والے مریض کے اہلخانہ سمیت دیگر 50 افراد کے نمونے لیے تھے جن میں سے آج 31 افراد کی کرونا رپورٹ موصول ہونے کے بعد 21 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ دیگر افراد کی رپورٹ اب تج نہیں جاری کی گئی۔ مثبت رپورٹ آنے والے تمام افراد کا تعلق گھوٹکی کے لاکھا محلہ سے ہے۔ ڈپٹی کمشنر گھوٹکی خالد سلیم کا کہنا ہے کہ متعلقہ محلہ میں لوگوں کی آمد و رفت کو محدود کیا جا رہا ہے۔ عوام کو چاہیے کہ وہ سخت احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کورونا وائرس جیسے موضی مرض سے بچا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں