کرونا وائرس، جانیئے برطانوی وزیرِاعظم نے اپنے بیٹے کا کیا نام رکھ دیا؟

کراچی (ویب ڈیسک) برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کرونا وائرس سے ان کی جان بچانے والے ڈاکٹرز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے اپنے نومولود بیٹے پر ان ڈاکٹرز کا نام رکھ دیا ہے۔ سماجی روابط کی معروف ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایسا اعلان کرتے ہوئے ان کی اہلیہ کیری سائمنڈز نے لکھا کہ انہوں نے اپنے نومولود بیٹے کو برطانوی وزیرِاعظم بورس جانسن کی جان بچانے والے ڈاکٹر کا نام ولفرڈ لاری نکولس دیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ نام اس ڈاکٹر کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی خاطر رکھا گیا ہے۔
خیال رہے کہ برطانوی وزیرِاعظم بورس جانسن کافی عرصہ کرونا وائرس کا شکار رہنے کے بعد کچھ روز قبل ہی ہسپتال سے واپس آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں