پاکستان کرکٹ بورڈ عملے کی مالی معاونت کرے گا

کراچی (ویب ڈیسک) کرونا وائرس کے پیشِ نظر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹرز اور میدان کے عملے یعنی “گراؤنڈ اسٹاف” کی مالی معاونت کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس منصوبے کے تحت ان کرکٹرز اور عملے کو ترجیح دی جائے گی جو اس وبائی صورتحال کے باعث معاشی مسائل سے دوچار ہوں۔
پی سی بی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرسٹ کلاس کرکٹر کو 25000 روپے، کھیل کے عملے کو 15000 روپے جبکہ میدان میں کام کرنے والے عملے کو 10000 روپے دیئے جائیں گے تاہم اس بات کا فیصلہ کمیٹی کرے گی کہ ان میں سے کون مستحق ہے جس کو اس منصوبے کے تحت معاونت فراہم کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں