کرونا وائرس، ملک کی مجموعی صورتحال کیا ہے؟

کراچی (ویب ڈیسک) ملک میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے۔ اسلام آباد میں مزید 28 افراد وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد وفاقی دارلحکومت میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 393 ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں آزاد جموں و کشمیر میں ایک کیس جبکہ گلگت بلتستان میں مزید 16 کیسز کا اضافہ رکارڈ ہوا ہے۔
ملک میں کروناو ائرس کے مصدقہ متاثرین کی مجموعی تعداد 18 ہزار 851 بتائی جا رہی ہے تاہم اس وائرس سے مزید 64 افراد صحتیاب ہونے کے بعد ایسے افراد کی مجموعی تعداد چار ہزار 817 ہو گئی ہے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق سندھ میں سات ہزار 102، پنجاب میں 6 ہزار 854، بلوچستان میں ایک ہزار ایک سو 72، خیبرپختونخواہ میں دو ہزار 907، آزاد کشمیر میں 67، گلگت بلتستان میں 356 جبکہ اسلام آباد میں 393 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک وائرس سے 432 افراد لقمہِ اجل بن چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں