سینیٹر سسی پلیجو کا صحافیوں کو خراجِ تحسین

ٹھٹھہ (نامہ نگار، رشید جاکھرو) رہنما پیپلزپارٹی سینیٹر سسی پلیجو نے یومِ آزادی صحافت پر صحافیوں کو مشکل حالات میں اپنی ذمہ داریاں انجام دینے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں جس طر ح آزادی صحافت پر قدغن لگائی جا رہی ہے وہ قابل مذمت ہے۔ صحافیوں نے پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری روایات کی فروغ کے لیے قیدوبند اور جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی صحافیوں کے تمام آئینی و قانونی حقوق کے حصول کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے کیونکہ آزاد صحافت کے بغیر جمہوریت بے معنی ہوگی۔ صحافت اور جمہوریت لازم و ملزوم ہیں۔ پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دورِ حکومت میں صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیےکام کیا ہے اور کرتی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں