چیئرمیں ایف بی آر شبر زیدی کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج


اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی ۔ خبر کے مطابق ایف بی آر کے 19ویں گریڈ کے افسرعلی محمد نے چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کی تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چینلج کر دی ہے، درخواست میں چیئرمین ایف بی آر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پرائیویٹ سیکٹر سے ایف بی آر میں تعیناتیاں اور شبر زیدی کو بطور چیئرمین ایف بی آر کام کرنے سے روکا جائے، ایف بی آر کے ریگولر افسران کے ساتھ امتیازی سلوک نہ برتا جائے اور چیئرمین ایف بی آر کے لئے قابل افسران کی تعیناتی پر غور اور شبر زیدی کی تعیناتی کوغیر قانونی قرار دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں