کرونا وائرس، گھوٹکی میں مقامی منتقلی کے کیسز میں اضافہ

گھوٹکی (نامہ نگار، جعفر شیخ) لاکھا محلہ میں مقیم مزید 8 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ضلع میں مقامی منتقلی کے کیسز کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاکھا محلہ گھوٹکی سے لئے گئے 22 نمونوں کے تحت مزید 8 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ بھرپور کوشش کر رہی ہے کہ متعلقہ محلے اور آس پاس کے لوگوں کے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کیے جائیں تاکہ بروقت مریضوں کی نشاندہی ہوسکے۔ اس لئے لوگوں کو چاہیے کہ وہ وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے گھروں میں رہیں اور سخت احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ محلے میں مزید سختی کی جارہی ہے تاکہ لوگوں کی غیر ضروری آمد و رفت کو روکا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں