کرونا وائرس، اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ وائرس کا شکار ہو گئے

کراچی (ویب ڈیسک) اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ ضلعی محکمہِ صحت کے اعلامیہ کے مطابق کوہاٹ کے اسسٹنٹ کمشنر فرقان اشرف اور ان کے بھائی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کے بعد انہوں نے اپنے آپ کو گھر میں ہی قرنطینہ کر دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر عبدالرحمٰن نے ایسی اطلاعات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرقان اشرف کرونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں اہم کردار ادا کررہے تھے اور انسدادِ کرونا وائرس اقدامات کی نگرانی کررہے تھے جس کے دوران مہلک وائرس کا شکار ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں