کرونا وائرس، ایران میں کیسز ایک لاکھ کے قریب پہنچ گئے

کراچی (ویب ڈیسک) ایران میں کرونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ ترجمان ایرانی محکمہِ صحت کیانوش جہانپور کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران میں کرونا وائرس کے باعث مزید 47 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جن کے بعد ملک میں اب تک کرونا وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 203 ہو گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایران میں اب تک کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 97 ہزار 424 ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں