کروناوائرس، ترکی میں 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہلاکتیں

کراچی (ویب ڈیسک) دنیا بھر کی طرح ترکی میں بھی کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث مزید 61 ہلاکتیں ہوئی ہیں جن کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے باعث اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد تین ہزار 397 بتائی جا رہی ہے۔
ترکی کی وزارتِ صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 670 متاثرین رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 45 ہے جبکہ اب تک وائرس سے 63 ہزار 151 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں