کرونا وائرس، اٹلی میں حالات بہتری کی جانب گامزن

Man and woman stroll through the city with protective masks and sanitizing gels to counteract the possible infection of the ”CoronaVirus”,Milan,Italy, February 23,2020 (Photo by Andrea Diodato/NurPhoto via Getty Images)

کراچی (ویب ڈیسک) کرونا وائرس کے یورپی مرکز اٹلی میں 10 مارچ کے بعد ہلاکتوں کی تعداد میں کسی حد تک کمی دیکھی گئی ہے۔ اطالوی ایجنسی برائے سول تحفظ کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے باعث 174 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ ایجنسی نے مزید بتایا ہے کہ اس سے ایک روز قبل 474 ہلاکتیں ہوئی تھیں تاہم گذشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 174 اموات 10 مارچ کے بعد یومیہ ہلاکتوں کی کم سے کم تعداد ہے۔
اسی طرح گذشتہ ایک روز میں ایک ہزار تین سو 89 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ان اعداد و شمار میں بھی کمی دیکھی گئی ہے کیونکہ اس سے ایک روز قبل یہی یومیہ تعداد ایک ہزار 900 تھی۔ اٹلی میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کے باعث کل سے مختلف مراحل میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں