نیب کا آصف زرداری کو ہریش کمپنی کیس میں ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ


راولپنڈی (ویب ڈیسک) نیب نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمیں اور سابق صدرآصف علی زرداری کیخلاف ہریش کمپنی کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے اور ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا، آصف علی زرداری کو نیب تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر ملزم بنایا جارہا ہے۔ خبر کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کے خلاف تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے آصف علی زرداری کو ضمنی ریفرنس میں ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ کیاہے، نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس کا پانچواں ریفرنس ہاریش کمپنی عدالت میں دائر کیا تھا ، عبوری ریفرنس میں اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید، سیکرٹری سندھ حکومت اعجاز خان مرکزی ملزم نامزد ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں