امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لئے پرواز کا اعلان

کراچی (ویب ڈیسک) کرونا وائرس کے باعث امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس ملک لانے کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے پرواز کا اعلان کردیا ہے۔ پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق واشنگٹن سے اسلام آباد کے لئے پرواز پی کے 8772 کی روانگی 13 مئی کو سہہ پہر ساڑھے تین بجے ہوگی جو 14 مئی کو دوپہر دو بکرل 20 منٹ پر اسلام آباد پہنچے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں