آغا خان کی جانب سے بذریعہ کیبل تعلیم دینے کا اعلان

کراچی (ویب ڈیسک) آغا خان کی پاکستان میں خدمات برائے تعلیم کی جانب سے بذریعہ کیبل ڈجیٹل نشریات کے تحت تعلیم کا اعلان کیا گیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ابتدائی طور پر اس منصوبے کے تحت گلگت بلتستان اور چترال سمیت آٹھ مقامات پر کل سے آغاز کیا جائے گا۔
نشریات صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک جاری رہے گی جس سے پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت میں آغا خان بورڈ کے زیرِ انتظام پڑھنے والے طلباء فائدہ حاصل کرسکیں گے۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایسا قدم لاک ڈاؤن کے باعث متاثر ہونے والے تعلیمی نظام کے پیشِ نظر اٹھایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں