کرونا وائرس، ملیر میں ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد متاثر

ملیر (نامہ نگار، منظورسولنگی) گلشنِ حدید میں ایک ہی گھر کے گیارہ افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اب تک موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق متاثرین میں میں آٹھ عورتیں اور تیں مرد کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔ محکمہِ صحت ملیرکے افسران نے فوری طور پر گھر کو سیل کر کے اہلخانہ کو ہنگامی بنیادوں پر جناح ہسپتال منقتل کردیا ہے۔ خاندان کے مزید سات افراد کے نمونے لئے گئے ہیں اور نتائج آنے تک انہیں گھر میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ علاقہ میں خوف و حراس پھیل گیا ہے۔ اس وقت تک گلشنِ حدید میں کرونا مریضوں کی تعد21 تک پہنچ گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ملیر نے لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں