کرونا وائرس، کندھ کوٹ میں مزید 12 کیسز کا اضافہ

کندھ کوٹ (نامہ نگار، غلام رضا نوناری) ضلع میں مزید 12 افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ ضلعی افسر برائے صحت احسان ڈاہانی نے ایسی اطلاعات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع میں مزید 12 افراد کی کرونا وائرس رپورٹ مثبت آ گئی ہے جن میں کندھ کوٹ، کرمپور، غوثپور اور دیگر علاقوں سے متاثرین شامل ہیں۔ کندھ کوٹ میں اب تک کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 15 ہوگئی ہے ۔ ایسی اطلاعات کے بعد شہر و گردونواح میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں