کرونا وائرس، پنجاب میں مزید کیسز کا اضافہ

کراچی (ویب ڈیسک) پنجاب میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس کے مشتبہ کیسز کی تعداد آٹھ ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بتایا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کے مزید 457 کیسز کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد پنجاب میں اب تک کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد آٹھ ہزار ایک سو تین ہو گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب بھر میں اب تک ایک لاکھ ایک ہزار آٹھ سو 97 ٹیسٹ کی جا چکی ہیں۔
دوسری جانب ملک میں کرونا وائرس سے مزید 147 مریضوں کے صحتیاب ہونے کی اطلاعات ملی ہیں تاہم پاکستان میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 21 ہزار 44 بتائی جارہی ہے۔ وائرس سے اب تک پانچ ہزار سات سو 82 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں