کرونا وائرس، حیدرآباد میں فیلڈ ہسپتال کا قیام

کراچی (ویب ڈیسک) کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومتِ سندھ کی جانب سے حیدرآباد میں ایک فیلڈ ہسپتال کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ترجمان حکومتِ سندھ مرتضٰی وہاب نے بتایا ہے کہ حیدرآباد میں 300 بستروں پر مشتمل ایک فیلڈ ہسپتال بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک حیدرآباد میں کرونا وائرس کے 346 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے 194 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 4 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں