کرونا وائرس، جنوبی کوریا میں بیس بال ٹورنامینٹ کا انوکھا آغاز

کراچی (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا میں کرونا وائرس کے باوجود انوکھے انداز میں “بیس بال” کی ٹورنامینٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے عوام کو بیس بال میدان میں اجازت نہیں دی گئی تاہم کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک انوکھا قدم اٹھایا گیا ہے۔
میدان کے اندر تماشائیوں کے لئے نصب کرسیوں پر ایسے بینر لگائے گئے ہیں جن پر ماسک پہنے لوگوں کی تصویریں اس طرح بنائی گئی ہیں جیسے وہ کرسیوں پر بیٹھے ہوں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح سے کھلاڑیوں میں حوصلہ افزائی پیدا ہوگی اور انہیں کسی حد تکل محسوس ہوگا کہ وہ خالی میدان میں نہیں کھیل رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں