کروناو ائرس، ضلع مٹیاری کی مقامی آبادی کو سیل کردیا گیا

کراچی (ویب ڈیسک) ضلع مٹیاری میں کرونا وائرس کے سات کیسز ظاہر ہونے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے سعیدآباد میں واقع مقامی آبادی کو سیل کردیا گیا ہے۔ تحصیل سعیدآباد سے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والے سات افراد کو ہالا کے قریب سندھ سمال انڈسٹریز کے کوارٹرز میں قائم کردہ قرنطینہ سینٹر میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ متاثرہ علاقوں کو سیل کردیا جائے اور نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں