مائیں بچوں کو اپنا دودھ پلائیں اور امراضِ قلب سے محفوظ رہیں

ایتھنز (ویب ڈیسک) ماں اور بچے کا ساتھ ایک فطری تحفہ ہے اور اب معلوم ہوا ہے کہ وہ مائیں جو اپنے بچوں کو باقاعدگی سے اپنا دودھ پلاتی ہیں اور دیگر خواتین کے مقابلے میں دل کے امراض سے دوررہتی ہیں۔ یہ تحقیقات یورپی سوسائٹی آف اینڈوکرائنالوجی کی سالانہ میٹنگ میں پیش کی گئی ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ جو خواتین اپنے بچوں کو مقررہ مدت تک دودھ پلاتی ہیں ان میں دل کے عارضوں کا خطرہ کم ہوجاتا ہے جس کے بعد ماہرین نے تمام خواتین سے کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو دودھ خود پلائیں جس کے دیگر بہت سے فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔ اس سے قبل ماہرین ثابت کرچکے ہیں کہ دودھ پلانے کا عمل بچے کی ولادت کے بعد خواتین میں ایک قسم کی ڈپریشن اور کئی اقسام کے سرطان سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں