میرپور ماتھیلو میں محکمہ پاپوليشن ویلفیئر کی جانب سے صحت میلے کا انعقاد کیا گیا ۔

میرپورماتھیلو (رپورٹ: جعفر شیخ) میرپورماتھیلو کی لیبر کالونی میں محکمہ پاپوليشن ویلفیئر کی جانب سے ایک روزہ صحت میلے کا انعقاد کیا گیا،  میلے کا افتتاح پاکستان پیپلز پارٹی میرپورماتھیلو کے صدر غلام نبی وسیر اور  پاپوليشن ویلفیئر کے ڈسٹرکٹ آفسر اصغر علی سولنگی نے کیا۔  میلے میں عورتوں کے لیے فیملی پلاننگ کے متعلق معلومات کے لیے کتابوں کے اسٹال بھی لگائے گئے۔  صحت میلے میں آس پاس کے علاقوں سے عورتوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جہاں پر آنکھوں کے مریضوں کو مفت طبی ادویات  بھی دی گئی۔  فیملی صحت میلے سے خطاب کرتے ہوئے غلام نبی وسیر نے کہا کہ فیملی پلاننگ کے متعلق عام لوگوں کو آگاہ کرنا پاپوليشن ویلفیئر کا عمل قابل تعریف ہے،  یہاں آنے والی عورتوں سے اپیل ہے کہ وہ فیملی پلاننگ اور صحت میلے سے بھرپور فائدہ حاصل کریں۔

ڈسٹرکٹ آفیسر اصغر علی سولنگی نے کہا کہ عورت کا جلدی حاملہ ہونے سے پہلے بچے کی نشو نما پر اثر ہوتا ہے اس لیے دوسرے بچے کی پیدائش میں کم از کم تین سال کا وقفہ ہونا لازمی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ فیملی صحت میلے ضلع کے اور شہروں میں بھی لگائے جائیں گے جہاں پر فیملی پلاننگ کے متعلق عورتوں کو آگاہی دی جائے گی ااور مفت سہولتیں فراہم کی جائے گی۔

میلے کے شرکاء کو سعد اللہ فلپوٹو، رفیق میمن، گل حسن مہر، عبدالباسط لاکھو، خالدہ کولاچی، زرینہ مہر، صائمہ مسلم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں