پلاسٹک سے چھٹکارا، پاستا سے بنی نلکیاں متعارف

پلاسٹک کا کچرا اس وقت ساری دنیا کےلیے ایک بہت بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے جس سے چھٹکارا حاصل کرنے کےلیے بیشتر حکومتوں اور متعددنجی اداروں نے بھی پلاسٹک کی تھیلیوں اور دوسری مصنوعات پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔
اٹلی میں ہوٹلوں کے اندر پاستا سے تعار شدہ نلکیاں بڑے پیمانے پر متعارف کروا دی گئی ہیں جو استعمال ہوجانے کے چند دن بعد ہی خودبخود گل کر ختم ہوجاتی ہیں جبکہ ان سے ماحول کو بھی کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔
اس وقت بھی اٹلی میں درجنوں چھوٹے بڑے ریستوران اور ہوٹل ان نلکیوں کو پانی سے لے کر فروٹ جوس اور سافٹ ڈرنکس تک پینے کےلیے پیش کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاستا کی تیاری میں گندم کا آٹا استعمال کیا جاتا ہے جسے گوندھ کر مختلف شکلوں کے پاستا بنائے جاتے ہیں جو سیکڑوں مختلف ناموں سے دستیاب ہوتے ہیں۔ اٹلی کی تقلید میں اب مختلف یورپی ممالک میں بھی پاستا سے بنی نلکیاں رواج پا رہی ہیں۔ برطانیہ میں ’’اسٹروڈل‘‘ نامی ایک کمپنی نے ’’پاستا اسٹراز‘‘ فروخت کرنا شروع کردی ہیں۔
صارفین بھی انہیں پسند کررہے ہیں اور خوب خرید رہے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں