بلوچستان میں 300 سے زائد افراد کے ایچ آئی وی ٹیسٹ مثبت آنے کا انکشاف


مکران (ویب ڈیسک) بلوچستان کے شھر تربت میں 300 سے زائد افراد میں ایچ آئی وی (ایڈز) کے ٹیسٹ مثبت آنے کا انکشاف ہوا ہے، تمام مریض ایچ آئی وی سینٹر علاج کی غرض سے لائے گئے۔ تفصیلات کے مطابق 310 افراد کے ایچ آئی وی ٹیسٹ مثبت آئے جن میں 2 سو 50 افراد کا تعلق کیچ، 31 کا لسبیلہ، 27 کا گوادر، ایک کا آوران اور پنجگور سے ہے۔
تربت کے ہیلتھ افسر ڈاکٹر فاروق رِند کے مطابق تمام مریض کیچ ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ سینٹر میں لائے گئے تھے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ تک 107 مریض کیچ ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ سینٹر میں زیرِ علاج تھے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں