آصف زرداری کا کرپشن کے خلاف تحریک چلانا قیامت کی نشانی ہے: عثمان ڈار


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے سیاسی مخالفین کو معاشی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا محاسبہ کیا جا رہا ہے اس لیے یہ اکھٹے ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پاکستانی ان رہنماؤں کی باتوں کو بھولے نہیں ہیں، ماضی میں یہ ایک دوسرے کے دست و گریبان تھے، آج بلاول اور مریم بہن بھائی کی شکل میں سامنے آ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آصف زرداری کا کرپشن کے خلاف تحریک چلانا قیامت کی نشانی ہے، ن لیگ نے 5 سال پورا ملک سبسڈی کے ساتھ چلایا، کوئی عوامی سیکٹر کا ادارہ نہیں جس سے عوام کو فائدہ ہو رہا ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں