کرونا مریضوں کے لیے کہاں کتنے بیڈز اور وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں؟

کراچی، ویب ڈیسک

کرونا وائرس انفیکشن میں مبتلا مریضوں کے لیے کس صوبے میں کتنے وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں، اس سلسلے میں نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر نے تفصیلات جاری کر دیں۔

نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق پنجاب میں 9276 بیڈ، 3500 آکسیجن بیڈ، اور 387 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں جب کہ صوبے میں کرونا کے 233 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق سندھ میں 8274 بیڈ، 739 آکسیجن بیڈ، اور 368 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں جب کہ سندھ میں کرونا کے 83 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ خیبر پختون خوا میں 4856 بیڈ، 1081 آکسیجن بیڈ، اور 340 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں جب کہ صوبے میں کرونا کے 85 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

بلوچستان میں کرونا مریضوں کے لیے 2148 بیڈز، 262 آکسیجن بیڈز، اور 36 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں جب کہ صوبے میں کرونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔ گلگت بلتستان میں کرونا مریضوں کے لیے 151 بیڈ، 43 آکسیجن بیڈ، اور 28 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں جب کہ کرونا کا صرف ایک مریض وینٹی لیٹر پر ہے۔

اسلام آباد میں 514 بیڈ، 262 آکسیجن بیڈ،اور 90 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں، جب کہ کرونا کے 18 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ آزاد کشمیر میں کرونا مریضوں کے لیے 379 بیڈز، 68 آکسیجن بیڈز، اور 43 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں جب کہ کرونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں