کراچی ، ویب ڈیسک
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہپاکستان میں عید الاضحیٰ 31جولائی بروز جمعہ ہو گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزارت کے کیلنڈر کے مطابق 21 جولائی کو ذی الحج کا چاند کراچی اور اس کے ارد گرد علاقوں میں دوربین سے واضح طور پر اور کئی علاقوں میں آنکھوں سے بھی دیکھا جا سکے گا۔
انہوں نے چاند کی لوکیشن کے لیے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی قائم کردہ ’رویت‘ ایپ استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا۔
وزارت @MinistryofST کے کیلنڈر کے مطابق عید الضحیٰ 31جولائ 2020 بروز جمعہ ہو گی، 21 جولائ کو ذیاالحج کا چاند کراچی اور اس کے ارد گرد علاقوں میں دوربین سے واضع طور پر اور کئ علاقوں میں آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا۔ چاند کی لوکیشن کیلئےآپ“رویت”ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔ #EID
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 15, 2020
واضح رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری نے شوال کا چاند نظر آنے اور عیدالفطر کی تاریخ کا اعلان بھی پہلے سے کیا تھا اور ان کے اعلان کے مطابق ہی چاند نظر آنے کی رویت پر عیدالفطر منائی گئی تھی تاہم مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے چاند کی رویت پر شہادتیں اکٹھی کرکے شوال کے چاند کا اعلان کیا تھا۔