دادو میں جہالت کی انتہا، وڈیرے کی جانب سے 9 ماہ کی بچی سے شادی کی کوشش


دادو (رپورٹ: فیاض جعفری) دادو کی تحصیل خیرپور ناتہن شاہ میں جہالت کی انتہا 9 ماہ کی بچی کا نکاح کرانے کی کوشش۔ تفصیل کے مطابق بااثر افراد نے گھر میں گھس کر 9 ماہ کی بچی کو اغوا کرنے کی کوشش، مزاحمت پر بچی کے والدین پر بدترین تشدد کیا گیا ، احتجاج کرتے ہوئے بچی کی ورثاء کا کہنا تھا کہ بااثر وڈیرہ ہماری 9 ماہ کی بیٹی کا زبردستی نکاح کرانا چاہتا ہے ، بااثر وڈیرے کے کہنے پر ہماری بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، تھانے میں رپورٹ درج کرانے کے بعد بہی پولیس کارروائی سے گریزاں ہے، اگر انصاف نہ ملا تو خود کو تھانے کے آگے زندہ جلا دیں گے ۔متاثرین نے وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ سے نوٹیس لینے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں