ایک افطار سے بنی گالا سے لال حویلی تک چیخیں سنائی دے رہی ہیں: اویس قادر شاہ


کراچی (ویب ڈیسک) وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید اویس قادرشاہ نے کہا ہے کہ ایک افطار سے بنی گالا سے لال حویلی تک چیخیں سنائی دے رہی ہیں، کل تو صرف حکومت کو ایک کرنٹ لگا ہے، عید قرباں سے پہلے کئی بکرے قربان ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادرشاہ نے شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا شیخ رشید کو حکومت جانے سےنہیں اپنی وزارت بچانےکی فکر ہے، وہ ہمیشہ اپنی ناکامیوں کا ملبہ اوروں پر ڈالتے ہیں۔اویس قادرشاہ کا کہنا تھا عمران خان سے اپوزیشن کی جانب سے کسی نے این آر او نہیں مانگا ، این آر او دینا حکومت کے بس کی بات نہیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا وفاقی وزرا اپوزیشن کی افطار کی وجہ سے ساری رات سو نہیں پائے، کل تو صرف حکومت کو ایک کرنٹ لگا ہے، عید قرباں سے پہلے کئی بکرے قربان ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں