ٹنڈو غلام علی میں سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ سے تنگ آکر لڑکی نے خودکشی کرلی


ٹنڈو غلام علی (رپورٹ: ساحل مھیری) ٹنڈو غلام علی میں لڑکی نے سوشل میڈیا پر بلیک میل کرنے والے دوستوں کی حرکتوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ والد پولیس کے پاس پھنچ گیا۔ تفصیل کے مطابق بدین کے نواھی شھر ٹنڈو غلام علی میں اٹھارہ سالا لڑکی انیلا کے سوشل میڈیا پر اسے کی میگھواڑ قلیتی برادری کے نوجوان دوست سوم کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی۔ جب کہ خودکشی سے قبل اپنے ساتھ ھونے والی کہانی تحریری شکل میں چھوڑ گئی۔ لڑکی کو دفن کرنے کے بعد والد مقامی پولیس تھانہ پھنچا تو کھانی کھل کر سامنے آئی پولیس نے ملزم اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی مگر ملزمان فرار ہوگئے ـ ٹنڈو غلام علی شھر کے وارڈ نمبر پانچ میگھواڑ محلہ کے رھاشی ڈاکٹر لکھمن پرمار نے گذشتہ روز مقامی تھانہ پر شکایت درج کروائی کہ اس کی جواں سال بیٹی نے خود کشی کرلی ہے جس کے ذمیدار لڑکی کو سوشل میڈیا پر بلیک میل کرنے والے سوم میگھواڑ اور اس کے دو دوست اشوک اور مھیش ہیں جو سوشل میڈیا سے لڑکی کی تصاویر اٹھاکر اسے بلیک میل کرتے تھے جس سے تنگ آکر اس کی بیٹی نے خودکشی کرلی جن کو فوری گرفتار کرکے انصاف کیا جائے ۔جس کے بعد مقامی پولیس حرکت میں آئی مگر مرکزی ملزم سوم میگھواڑ رھائشی کتھڑ ضلع حیدرآباد، اشوک میگھواڑ رھائشی ٹنڈو الھیار شھر سمیت تیسرے ملزم مھیش کمار رھائشی اڈیرو لعل ضلع ٹنڈو الھیار فرار ہوگئے ۔ پولیس سے رابطہ کرنے پر پولیس نے یونائیٹڈ ٹی وی کو بتایا کہ ملزمان فوٹو ایڈٹ کرکے لڑکی کو تنگ کررہے تھے جس کے بعد لڑکی نے انتھائی بڑا قدم اٹھایا ہے مگر پولیس ملزمان کو جلد گرفتار کرلیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں