اسلام آباد میں10 سالہ بچی فرشتہ زیادتی کے بعد قتل


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں درندہ صفت مجرموں نے معصوم فرشتہ کوزیادتی کے بعد قتل کردیا۔ خبر کے مطابق اسلام آباد میں درندہ صفت مجرموں نے معصوم فرشتہ کوجنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا۔ بچی فرشتہ کا تعلق خیبرپختونخواہ کے قبائلی ضلع مہمند سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 15 مئی کوچک شہزاد سے لاپتہ بچی کوقتل کرکے جنگل میں پھینکا گیا، فرشتہ کی لاش کو جنگل سے بر آمد کیا گیا، پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے 2 ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔جن کی سربراہی ڈی آئی جی کریں گے۔ وزیرداخلہ اعجازشاہ نے بچی فرشتہ کے ساتھ زیادتی اورقتل کیس کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی اور سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں