مہران یونیورسٹی کا ڈپٹی ڈائریکٹر لڑکی کے نام سے جعلی اکائونٹ استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار


جامشورو (ویب ڈیسک) مہران یونیورسٹی کا ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس فائنانس کاشف درس فیس بک پر لڑکی کے نام سے جعلی اکائونٹ استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ، تفصیل کے مطابق مہران یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پبلک رلیشن آفیسر اشفاق لغاری کی جانب سے ایف آئی ای سائبر کرائیم میں درخواست دی گئی تھی، جس میں انہوں نے شکایت کی کہ نگھت ھماں کے نام سے فیس بک پر موجود اکائونٹ سے ان کی کردار کشی کی جا رہی ہے، جس پر ایف آئی ای سائبر کرائیم نے نگھت ھماں نامی اکائونٹ کاشف درس کی جانب سے استعمال کرنے کے الزام میں انہیں گرفتار کرکے کیس داخل کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں