محکمہ ثقافت بہت جلد سندھ فلم انسٹیٹیوٹ قائم کرنے جارہا ہے: سید سردار شاہ


کراچی (پریس رلیز ) وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ ثقافت بہت جلد سندھ فلم انسٹیٹیوٹ قائم کرنے جارہا ہے۔ سندھ فلم انسٹیٹیوٹ کے ذریعے صوبہ میں فلم کی میڈیم کو فروغ دیتے ہوئے اس شعبہ سے متعلقہ لوگوں کو نیا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ وزیر تعلیم و ثقافت کے ترجمان سعید میمن کے مطابق امریکن سوسائٹی میں مسلمانوں کی کردار کے حوالے سے کراچی میں امریکن قونصلیٹ کی جانب سے لیاقت میموریل لائبریری میں “مسلمز ان امریکا” کے موضوع پر تصویری نمائش منعقد کی گئی۔ تصویری نمائش کا افتتاح صوبائی وزیر برائے محکمہ تعلیم و ثقافت سید سردار شاہ نے کیا۔ تصویری نمائش میں امریکا میں مقیم مسلمانوں کی بھرپور کردار کی تعریف کی گئی۔ نمائش کے بعد امریکی قونصلیٹ کی قونصل جنرل جوئانی ویگنر، قونصل جنرل کی کلچرل افیئرز افسر سوزان روس اور سید سردار شاہ کی لیاقت لائبرری آفیس میں تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں دونوں فریقین کے درمیان ثقافت، سیاحت اور آرکیالاجی شعبوں کے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران سندھ میں فلمز کو فروغ دینے سے متعلق سردار شاہ نے اپنا منصوبہ پیش کیا اور امریکی قونصل جنرل جوئانی ویگنر کو بتایا کہ امریکی قونصل جنرل جوئانی ویگنر نے سندھ فلم انسٹیٹیوٹ میں اظہار دلچسپی دکھائی اور کہا کہ انکی خواہش ہے کہ وہ ثقافت اور تعلیم کے فروغ کیلئے مزید مل کر کام کریں۔انھوں نے بتایا کہ جولائی میں امریکا سے ہالی ووڈ کے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹر بھی پاکستان آرہے ہیں۔ ہالیووڈ کے پروڈیوسرز کا پاکستانی دورہ سے متعلق بات پر سردار شاہ نے قونصل جنرل جوئانی ویگنر کو پیشکش کی کہ وہ انکو سندھ کا دورہ بھی کروائیں اور اس سے سندھ فلم انسٹیٹیوٹ قائم کرنے میں پیش رفت ہوگی۔ سردار شاہ کا کہنا تھا کہ محکمہ ثقافت کی جانب سے سندھ فلم انسٹیٹیوٹ قائم کرنے سے متعلق پہلے سے ہی آرٹس کائونسل کراچی میں متعلقہ شعبے سے وابستہ سینئر پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ایک ابتدائی میٹنگ منعقد ہوچکی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے ہم نے امریکن قونصلیٹ کی جانب سے اس شعبے میں پیشکش کردہ ہر تعاون کو ویلکم کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فلم انسٹیٹیوٹ پر پیشرفت کرنے کیلئے ایک مشترکہ ورکشاپ بھی منعقد کیا جاسکتا ہے تاکہ ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے مستفید ہوسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں