خود تو ڈوبیں گے صنم تمیں بھی لے ڈوبیں گے؛ محکمہ تعلیم سندھ کے آئی ٹی انچارج نےبرطرفی پرسارا ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا


کراچی (ویب ڈیسک) محکمہ تعلیم سندھ کا انفارمیشن ٹیکنالوجی انچارج شاہد ابڑو برطرف کیے جانے کے بعد جاتے ہوئے سارا ڈیٹا ڈیلیٹ کرگیا جس کے بعد ملازمین کا تمام ڈیٹا سسٹم سے غائب ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے محکمے کے آئی ٹی انچارج شاہد ابڑو کو عہدے سے ہٹایا تھا جس کے بعد سابق ملازم نے مخاصمت میں محکمے کا بڑا نقصان کردیا۔ ذرائع محکمہ تعلیم کے مطابق شاہد ابڑو نے جاتے جاتے تمام ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا ہے جس کے بعد محکمے کے ملازمین کی پنشن، آئی ڈیز اور بائیو میٹرک کی تمام تفصیلات سسٹم سے غائب ہوگئیں ہیں۔سابق ملازم کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ بھی بند ہوگئی۔ محکمے کی ہیومن ریسورس کی ڈائریکٹر تحسین فاطمہ کا کہنا ہے کہ تمام تر معاملات کے پیچھے سابق آئی ٹی انچارج شاہد ابڑو کا ہاتھ ہے۔ ان کے مطابق شاہد ابڑو کا تبادلہ جعلی آئی ڈیز کو کھولنے پر کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق محکمے کو ملازمین کی تنخواہوں، پنشن اور تبادلے کے آرڈر جاری کرنے میں مشکل ہوسکتی ہے جس سے محکمے کے ملازمین پریشانی میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں