سندھ حکومت عید کے موقعے پر اضافی کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سرگرم، بس اڈوں کی نگرانی کا فیصلہ


کراچی (ویب ڈیسک) سندھ حکومت عید الفطر کے موقعہ پر اضافی کرایہ وصول کرنے والی ٹرانسپورٹ مافیہ کے خلاف سرگرم ہوگئی، بس اڈوں کی نگرانی کرنے کا فیصلہ۔ تفصیل کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے صوبے میں اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپوٹروں کے خلاف انتظامیہ اور پولیس کو کارروائی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپوٹ نے سختے سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر کے موقے پر کراچی سے مختلف شہروں میں جانے والے مسافروں سے اضافی کرایہ وصول نہ کیا جائے اور اضافی کرایہ لینے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔ سید اویس قادر شاہ کی ہدایت پر ایک کمیٹی جوڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت کمشنرز، ڈی سیز اور آرٹی کی نگرانی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں پر نظررکھی جائگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں