شاہد خاقان نے چیئرمین نیب کی نجی زندگی میں گھسنےکی کوشش کی ہے: فردوس عاشق اعوان


لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شاہدخاقان عباسی اورخواجہ آصف نےچیئرمین نیب کی نجی زندگی میں گھسنےکی کوشش کی ہے، جوعدلیہ میں کچھ ثابت نہ کرسکےوہ نیب پرانگلیاں اٹھارہےہیں۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن داخلی انتشار کی جانب بڑھ رہی ہے،شہباز شریف لاپتا قائد حزب اختلاف ہیں ، سیاسی مردے زندہ ہونےکےلیےعمران خان پرتنقیدکر رہے ہیں۔ عوام کےحقوق پرڈاکا ڈالنے والوں کا احتساب ہوگا، وہ وقت چلاگیا جب اداروں کوڈکٹیٹ کیاجاتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جن کی گردن کےپاس نیب کا شکنجہ رہاہے ان کی چیخیں نکل رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں