بہاولپور میں ایک اور 13 سالہ ہندو لڑکی اغوا، والدیں کا احتجاج، انصاف کی اپیل


بہاولپور (ویب ڈیسک) بہاولپور کے گاؤن سے ایک اور ہندو لڑکی کے اغوا ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بہاولپور کی رہائشی 13 سالہ کشمالہ دیوی کو اغوا کیا گیا ہے ۔ کشمالہ کے وکیل کے مطابق بچی کو مقامی زمینددار ثبا اللہ، صلابت اور عبدالمجید نے زنا حرام کی خاطر اغوا کیا ہے ۔ پولیس اس کیس میں غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے ، تاحال ملزمان سے کشمالہ دیوی کو بیس دن گزر جانے کے بعد بھی بازیاب نہیں کروایا گیا۔ کشمالہ دیوی کے ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب سے گزارش کی کہ واقعہ کا نوٹس لے کر انصاف فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں