سالن میں سے بال کیوں نکلا؛ کوٹڑی میں شوہر کا بیوی پر تشدد، سر کے بل کاٹ دیئے


کوٹڑی (ویب ڈیسک) کوٹڑی میں سالن میں سے بال نکلنے پر شوہر نے بیوی کو وحشتناک تشدد کا نشانہ بنایا۔ تفصیل کے مطابق کوٹڑی کے مسلم ٹاؤن میں جوابدار التاز بلیدی سالن میں سے بال نکلنے پر ناراض ہوگیا اور اپنی بیوی پر تشدد کرکے اس کے سر کے بال کاٹ دیئے۔ جس کے بعد تشدد کا نشانہ بننے والی عورت مقامی پولیس تھانے پر پنہچ گئی اور اپنے شوہر کے خلاف کیس داخل کروایا ۔ جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جوابدار کو گرفتار کرکے فرسٹ سول جج کی عدالت میں پیش کیا۔ جہاں عدالت نے جوابدار کو 14 دن کی رمانڈ پر نارا جیل کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق جوابدار نے اعتراف جرم کیا ہے۔ جوابدار کا کہنا تھا کہ بیوی کو کئی بار کہا کہ بال باندھ کر کہانا پکایا کرو مگر وہ میری بات نہیں سنتی تھی۔ روزانہ سالن میں سے بال نکلتے تھے جس پر میں نے اس کے بال کاٹ دیئے ۔ جوابدار کا مزید کہنا تھا کہ وہ تازہ ہی تبدیغ پر گیا تھا، جہاں بتایہ گیا کہ وہ اپنی بیوی کا حاکم ہے ، اگر بیوی بات نہ مانے تو اس پر تشدد کرنا جائز ہے۔ دوسری جانب جوابدار کے رشتیداروں کا کہنا ہے کہ التاز روزانہ اپنی بیوی پر تشدد کرتا تھا اور 8 سالوں تک اسے گھر میں قید کرکے رشتیداروں سے ملنے نہیں دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں