پی ٹی ایم پر پابندی سے متعلق درخواست پر فریقین سمیت وزارت داخلہ سے جوا ب طلب


اسلام آباد (ویب ڈیسک) ہائیکورٹ نے پختون تحفظ موومینٹ پر پابندی سے متعلق درخواست پر فریقین سمیت وزارت داخلہ سے جواب طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی ایم پر پابندی لگانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت عدالت نے کہا کہ ادارے اپنے قوانین پر سختی سے مکمل عمل درآمد کریں۔ عدالت نے وزارت داخلہ سے تحریری جواب طلب کرلیا جب کہ دیگر فریقین سمیت منظور پشتین، علی وزیر اور محسن داوڑ سے بھی جواب طلب کیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو 3 جون تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہےکہ وزارت داخلہ، پی ٹی اے اور پیمرا اپنے قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں