سندھ حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا


کراچی (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے عیدالفطر پر 4 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ خبر کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے عیدالفطر کی چھٹیوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق عیدالفطر پر 4 جون بروز منگل سے 7 جون بروز جمعہ تک تعطیلات ہوں گی۔ اس سے قبل وفاقی حکومت نے بھی عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے 4 جون سے 7 جون تک کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں