جسٹس قاضی فائرکے خلاف ریفرنس واپس لیا جائے ورنہ تحریک چلائینگے: کراچی بارایسوسی ایشن


کراچی( ویب ڈیسک) کراچی بار ایسوسی ایشن نے جسٹس قاضی فائرعیسیٰ کی حمایت میں قرار داد منظورکرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ ان کے خلاف ریفرنس فوری واپس لیا جائے ورنہ کراچی بار ایک بار پھر عدلیہ کی آزادی کی تحریک شروع کرے گی۔ جنرل باڈی اجلاس میں صدر ہائیکورٹ بار عاقل ایڈوکیٹ نے کہا کہ وکلا پوری طرح ہر قسم کی تحریک چلانے کو تیار ہیں اور مکمل لاک ڈاؤن پر بھی غور کر رہے ہیں، کیونکہ ان سازشوں کو چیلنج کرنا بہت ضروری ہے، معاملے پر غور کے لیے 8 اور 9 جون کو پاکستان بھر کے بارز کے صدور کا اجلاس ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں