ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار، گرمی نے شہریوں کو بے حال کردیا


کراچی (ویب ڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ محکمہ صحت پنجاب نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ملک کے بیشتر علاقے اس وقت جھلسا دینے والی گرمی کی لپیٹ میں ہیں، پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور سندھ میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے جب کہ قیامت خیز گرمی نے شہریوں کو بے حال کرکے رکھ دیا ہے۔ دوسری جانب گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت کے باعث محکمہ صحت پنجاب نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں