کراچی میں عید الفطر کے دوسرے روز بھی شدید گرمی


کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد میں عید الفطر کے دوسرے روز بھی شدید گرمی کی لہر برقرار ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں تک محدود ہوگئے ہیں۔ کراچی اور گرد و نواح میں عید الفطر کے دوسرے روز بھی شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔ گزشتہ روز کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی اور ہوا میں نمی کا زیادہ تناسب ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت 43 ڈگری تک محسوس کی گئی تھی۔ عید الفطر کے دوسرے روز بھی شدید گرمی صبح سویرے سے ہی اپنا اثر دکھارہی ہے اور دن ایک بجے پارہ 40 ڈگری تک پہنچ گیا جب کہ گرمی کی شدت 43 ڈری محسوس کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں