سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی کے بڑے بیٹے انتقال کرگئے


ٹھٹہ (ویب ڈیسک) سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی کے بڑے بیٹے انتقال کرگئے۔ 30 برس کے سارنگ مگسی چار دن سے حیدرآباد سول ہسپتال کی آئی سی یو وارڈ میں وینٹیلٹر پر تھے، جہاں ان کے گڑدے فیل ہوگئے اور وہ انتقال کرگئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سارنگ مگسی بہت عرصے سے شگر کی بیماری میں مبتلا تھے، جب کہ سارنگ مگسی کی جنازے نماز اور تدفین مکلی کی درگاھ مخدوم محمد ھاشم ٹھٹوی قبرستان میں کی گئی، جہان سندھ ترقی پسند پارٹی کے کارکنان، شہریوں اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں